ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنگولی راینا برگیڈ سے دستبردار ہونے سے ایشورپا کا انکار

سنگولی راینا برگیڈ سے دستبردار ہونے سے ایشورپا کا انکار

Sat, 10 Dec 2016 13:25:16    S.O. News Service

بنگلورو۔9/دسمبر(ایس او نیوز) ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے سنگولی راینا برگیڈ کی تشکیل بی جے پی کو مضبوط کرنے کیلئے کی جارہی ہے نہ کہ اسے نقصان پہنچانے کیلئے۔ اس سلسلے میں بی جے پی قائدین کو آگاہ کرایا گیا ہے، اسی لئے سنگولی راینا برگیڈ کی ریاست گیر پیمانے پر تشکیل سے دستبرداری کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ بلاری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا کو بھی اس حقیقت سے آگاہ کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بی جے پی لیڈر آئینور منجوناتھ اور کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ اور دیگر لیڈران کے بیانات پر تبصرہ کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے ایشورپا نے کہاکہ سنگولی راینا برگیڈ کی تشکیل سے دستبرداری کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ پارٹی کی طرف سے انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے جانے کی اطلاع پر انہوں نے کہاکہ اب تک انہیں نوٹس نہیں ملی ہے، نوٹس ملنے کے بعد وہ اپنی رائے ظاہر کریں گے۔


Share: